ٹنڈو الہ یار،میونسپل کمیٹی محکمہ فوڈ کی کارروائی میں بھاری مقدار میں چائنیز نمک برآمد

جمعہ 23 فروری 2018 18:43

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)سپریم کورٹ کے حکم پر چائنز نمک، اجیناموتی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار اور میونسپل کمیٹی محکمہ فوڈ کی مشترکہ کاروائی میں بھاری مقدار میں چائنز نمک برآمد تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلیم الدین میمن ، میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار کے چیئرمین سیدا مداد حسین شاہ رضوی کی نگرانی میں ٹنڈوالہ یار سے چائنز نمک اجینا موتی کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹیم نے ٹنڈوالہ یار کی مین مارکیٹ ، موج دریا روڈ ، میمن محلہ ، چمبڑ ناکہ ، نصر پور روڈ ، و دیگر علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارکر بھاری مقدار میں چائنز نمک ، اجینا موتی کی تھیلیاں اور کھلے نمک کے بھاری مقدار میں کٹے برآمد کرکے اپنے ہمراہ لے گئے اس کاروائی کے دوران تشکیل دی گئی ٹیم اور دکانداروں نے تلغ کلامی کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔