پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ کی محبت مشترک ہے، مارگریٹ ایڈمسن
خوشی ہے کہ کھیل کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کا انعقاد کر رہے ہیں ، آسٹریلوی ہائی کمشنر کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 24 فروری 2018 20:05
(جاری ہے)
ہائی کمشنر ایڈمزسن نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ محبت مشترک ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کو خوشی ہے کے ہم دوبارہ پی سی بی اور نجی ہوٹل کے ساتھ مل کر کرکٹ کے ذریعے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور اس کھیل کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لئے ان کھیلوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خاص طور پر خوش ہیں کہ فرسٹ کلاس خواتین کھلاڑیوں نے ان لڑکیوں میں اعتماد پیدا کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بہت محنت کی ۔ چیف ایگزیکٹو افسر ( سی ای او) سیرینا ہوٹلز عزیز بولیانی نے کہاکہ کرکٹ پاکستان میں ایک جذبہ ہے اور ایک کھیل کے طور پر یہ کسی ٹیم کی سب سے بہترین صفات، ٹیم ورک، نظم و ضبط، محنت اور اسٹریٹجک سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ سیرینا ہوٹل کھیلوں کی ڈپلومیسی کے پروگرام کے تحت سپورٹس کی بہتری کے لئے بہت سے پروگرام اسپانسر کر رہا ہے اور کھیلوں کی سفارتکاری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے ہماری کوششیں آج پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ میں یہاں ہیں. یہ ٹورنامنٹ کھیل میں صنفی مساوات کی اہمیت کو فروغ دینے اور نمایاں کرنے کے لئے ایک شاندار میڈیم فراہم کرتا ہے ۔اس سال کے مقابلے میں ملک سپورٹس نے کرکٹ کے سازوسامان درہم کئیاور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ گراؤنڈ کی سہولیات فراہم کی۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن (اے ایچ سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیرینا ہوٹل کے تعاون سے اسلام آباد میں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی۔ پی سی بی-اے ایچ سی گرلز کپ 2018 میں چار اسکولوں کی ٹیمیں شامل ہیںجن خصوصی لڑکیوں کے لئے تعلیم کے سکول ایچ نائن، اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز سیکٹر ایف سیون ،ٹو اسلام آباد، اسلام آباد ماڈل سکول برائے گرلز جی، سیون ٹو، اسلام آباد اور اسلام آباد ماڈل سکول سکول برائے گرلز جی، الیون ٹو اسلام آباد۔ لڑکیوں نے فرسٹ کلاس خواتین کرکٹرز اور پی سی بی کے کوچ فرخ حیات کے ساتھ پانچ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔شمیم محمودمزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.