لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے توانائی شعبے کے نقصانات پر قاپو پایا جائے، شیخ عامر وحید
عوام سمیت صنعتی و تجارتی اداروں کو بھی ریلیف ملا ہے، جس رفتار سے توانائی شعبے کے نقصانات بڑھ رہے ہیں اگر ان پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گرمیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ دوبارہ پیدا ہو سکتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبر
ہفتہ 24 فروری 2018 20:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ پاکستان اب فالتو بجلی پیدا کرنے کی پوزیشن میں آ گیا ہے تاہم بجلی کمپنیاں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس وجہ سے ملک کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2013میں پاکستان میں بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات 120ارب روپے سالانہ تھے جو اب بڑھ کا 360ارب تک پہنچ رہے ہیں جس سے ثابت ہے کہ ان نقصانات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے نقصانات اس بات کا مظہر ہیں کہ ہمارے ملک میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے کیلئے موثر کوششیں کرنے سے قاصر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان مسائل کی طرف فوری توجہ دے اور ہنگامی بنیادوں پر اصلاحی اقدامات اٹھائے۔فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل و تقسیم کے نقصانات جنوبی کوریہ میں بجلی کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد، جاپان میں 4 فیصد، چین میں 5فیصد، تھائی لینڈ اور ملائشیا میں6فیصد، انڈونیشیا میں9 فیصد، سری لنکا میں11 فیصد، ایران میں13 فیصد جبکہ پاکستان میں 17فیصد سے زیادہ ہیں جو ان ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام بجلی کمپنیوں کو ترسیل و تقسیم کے نقصانات دس فیصد سے نیچے لانے کے اہداف دے تا کہ نقصانات کم ہونے سے لوڈشیڈنگ کے مسائل ہمیشہ کیلئے ختم ہوں اور صنعتی و کاروباری شعبوں کو بلا تعطل بجلی فراہم ہونے سے ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی، حکومت کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہو گا اور معیشت تیزے سے ترقی کی طرف گامزن ہو گی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
وفاقی وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین 4 مئی کوایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ
-
سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی
-
ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.