سوات کے فلور مل کے آٹے میں خطرناک ترین چیز کا انکشاف ، عوام کا متعلقہ ملوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

متعدد لوگوں کو آٹے میں ریت کی شکایت ہوئی ہے،جس میںمبینہ طورپر مینگورہ،، کوکاری اورمٹہ میں قائم فلورمل شامل ہے

منگل 27 فروری 2018 20:52

سوات کے فلور مل کے آٹے میں خطرناک ترین چیز کا انکشاف ، عوام کا متعلقہ ..
سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) سوات کے فلور مل کے آٹے میں پتھر پیسنے کا انکشاف ، عوام کا متعلقہ ملوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سوات کے فلورملوں کے آٹے میں ریت اور پتھر ملانے کا انکشاف ہوا ہے متعدد لوگوں کو آٹے میں ریت کی شکایت ہوئی ہے۔ جس میںمبینہ طورپر مینگورہ،، کوکاری اورمٹہ میں قائم فلورمل شامل ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کے مطابق وزن بڑھانے کے لئے آٹے میں نرم پتھر کو شامل کیاگیاہے جوکہ صحت کے لئے انتہائی مضر ہے ا س پر مقامی انتظامیہ اور کنزیومر کورٹ کے انسپکٹر کوئی کاروائی نہیں کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ فوڈ انسپکٹر اور کنزیومر کورٹ کے انسپکٹر زغریب ریڑھی فروشوں اور سبزی فروشوں کو روزانہ بھاری جرمانہ کرتے ہیں مگر سرمایہ داروں اور صحت کے دشمنوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرتے ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر شہاب علی شاہ نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایاکہ فلوملوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیاگیاہے اور خراب آٹے کو بازار سے تلف کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :