بھارت میں ڈیموکریسی نہیں شیمو کریسی ہے،بھارتی آرمی چیف کے بیانات جنگی اور پاکستانی فنکاروں پرپابندی بیمار زہنیت کی عکاسی ہیں،پاکستان گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں شامل کرنیکا کوئی خطرہ نہیں،دفاعی صلاحیتوں میں توسیع پسندانہ عزائم کے تناظر میں بھارتی ڈرون ٹیکنالوجی خطے میں امن سلامتی کیلئے تشویشناک ہے ، ہماری مسلح افواج کسی بھی خطرے کا بھر پور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
بدھ 28 فروری 2018 16:50
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے باوجود پاکستان انتہائی صبرو تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جوب جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ترجمان نے انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز اسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ آرٹ اور سینما جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا باعث بنتے ہیں،بھارت نے اسے بھی نفرت کے بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو ویزے ،سکھ اور ہندو زائرین کو کٹاس راج کے دورے کی اجازت دینے سے انکار اور سپورٹس میچوں کی منسوخی سمیت دیگر مخاصمانہ اقدامات نئی دہلی کی ڈیمو کریسی نہیں بلکہ شیمو کریسی کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تعاون جاری رکھنے کی غرض سے مشترکہ گراونڈ کیلئے کوشاں ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کونسل میں سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کا حالیہ دورہ پاکستان اس خواہش کا اظہار ہے۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ دورے کے دوران پاکستان اور امریکہ نے افغانستان کو مستحکم کرنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنیکی خواہش ظاہر کی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ افغان تنازعہ افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں صرف پر امن مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مسلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔گزشتہ سترہ سال کے دوران جنگ نے افغان عوام کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یہ بات صحیح ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں آگیا ہے لیکن بلیک لسٹ میں پاکستان کو شامل کرنیکا کوئی خطرہ نہیں۔ترجمان نے کہا کہ بلیک لسٹ میں وہ ممالک شامل کئے جاتے ہیں جو تعاون نہیں کرتے۔ایف اے ٹی ایف نے جو خامیاں اجاگر کی تھیں،پاکستان نے اسے دور کیا ہے۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کیساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان مزید اقدامات اٹھائے گا۔کشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔کشمیری عوام کے مصائب میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.