سیاست اور مذہب دست و گریباں ہونے کا نام نہیں، مولانا طارق جمیل
بدھ 28 فروری 2018 22:09
(جاری ہے)
اپنے خطاب میںمولانا طارق جمیل نے کہا کہ ہمارا ایک ہی تعارف ہے کہ ہم مسلمان ہیں ہمیں فرقوں میں نہیں بٹنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ جو لوگ ہمیں فرقوں میں تقسیم کرتے ہیں وہ بڑے دہشت گرد ہیں اور وہ سیاستدان جو امت کو اپنی منفی سیاست کے لئے استعمال کریں وہ بڑے دہشت گرد ہیں۔ دشمنی اور نفرت کی سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانا مذہبی تعلیمات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سنت یہ ہے کہ دل میں کسی کے لئے نفرت نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی نوجوان نسل کردار سازی بھول جائے تو زوال سے نہیں بچایا جاسکتا ۔ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ اخلاق اور دوسروں کو معاف کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا ناقابل تلافی نقصان بد زبانی، بد اخلاقی اور ظلم و ستم کی مختلف شکلیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انبیا کے آنے کا مقصدا اچھے انسان بننا سکھانا تھاموت ایسی ہونی چاہئے کہ اللہ اور فرشتے استقبال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سچائی، دیانتداری، انصاف، تواضع، عاجزی، سخاوت اور پاکدامنی سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کی پیروی کرنا ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے اللہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو نصیحت کی کہ آپ کا علم ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ آپ سے سیکھنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ علم والے بنیں نہ کہ صرف ڈگری والے۔ انہوں نے کہا کہ دین کاخلاصہ یہ ہے کہ زبان کو قابو میں رکھیں۔ جھوٹ ،دھوکہ دہی ، غیبت ، بد دیانتی اوربد کلامی سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کے سامنے زبان سنبھال کر بات کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ سب سے اہم رشتہ میاں بیوی کا ہے ہمیں تمام رشتوں کو عزت دینی چاہئے اور پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کہا کہ علم اور رواداری ایک دوسرے سے جڑے ہیںپنجاب یونیورسٹی کو علم اور فلاح کا گہوارہ بنائیں گے جہاں علم ہو وہاں تشدد نہیں ہو سکتا کیونکہ تشدد اور سخت رویہ قابل برداشت نہیں۔ ۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ طلباء و طالبات کی کردار سازی پر بھرپور توجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو بھی علم سیکھیں اسے معاشرے کی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنائیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.