چوہدری نثار کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ،جلد ملاقات کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 22:59

چوہدری نثار کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ ،جلد ملاقات کا امکان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء):چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں پارٹی کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات کا عندیہ دیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی بہت سے باغی رہنما بھی مسلم لیگ ن سے وفاداری کا اظہار کرنے لگے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سب سے بڑے باغی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی شہباز شریف کے صدارت سنبھالتے ہی مسلم لیگ ن کے قریب ہونے لگے۔

چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں پارٹی کا قائم مقام صدر بننے پر مبارکباد دی اور ملاقات کا عندیہ دیا۔یاد رہے کہ چوہدری نثار بہت پہلے ہی سے شہباز شریف کی قیادت کے حامی تھے اور پارٹی کی سربراہی کی صورت میں انکی مکمل حمایت کا اظہار بھی کرتے رہتے تھے۔