Live Updates

عمران خان کوالزام لگانے پرپٹ اپ اینڈ شٹ اپ کہتا ہوں،شہبازشریف

فیصل سبحان نامی دیومالائی کردارپرچیف جسٹس سپریم کورٹ فل بنچ بنائیں،الزام ثابت ہواتومیں سیاست چھوڑدوں گا،عمران خان جھوٹاہواتوکسی درگاہ میں بیٹھ کرتربیت حاصل کریں،عمران خان کے جھوٹ کافیصلہ تومنصف ہی کرسکتاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 مارچ 2018 16:56

عمران خان کوالزام لگانے پرپٹ اپ اینڈ شٹ اپ کہتا ہوں،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مارچ 2018ء) :مسلم لیگ ن کے قائمقام صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کوالزام لگانے پرپٹ اپ اینڈ شٹ اپ کہتاہوں،فیصل سبحان نامی دیومالائی کردار پرچیف جسٹس سپریم کورٹ فل بنچ بنائیں،الزام ثابت ہواتومیں سیاست چھوڑدوں گا،عمران خان جھوٹاہواتوکسی درگاہ میں بیٹھ کرتربیت حاصل کریں،عمران خان کے جھوٹ کافیصلہ تومنصف ہی کرسکتاہے۔

انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیاکہ ہرقوم اپنی عزت کیلئے قربان کردیتی ہے۔یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔سب کوعلم ہے کہ عمران خان نے فیصل سبحان نامی دیومالائی کردار کاذکرکیا۔کیپٹل انجینئرنگ کامالک ہے اوراس کے ساتھ شریف فیملی نے ملتان میٹرومیں فراڈ کرکے کمیشن اپنے اکاؤنٹس میں دلوایا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہاکہ جس چینی کمپنی کاذکرعمران خان کررہے ہیں اس کاملتان میٹروسے کوئی تعلق نہیں۔

عمران خان نے الزام عائد کیا کہ چینی کمپنی کاوفد آیا اور اس کوسبحان نامی شخص نے ان کوبیان دیا۔چین نے تصدیق کی ہے کہ چین کی کمپنی ایس ای سی پی کاکوئی وفدنہیں ہے۔جس کمپنی نے ٹویٹ کیا تھااس کوچین نے چھ لاکھ جرمانہ کردیا اور سی ای او کوتین لاکھ ین جرمانہ کیا۔پھرکمپنی کوبلیک لسٹ کیاجس پرکمپنی نے عوام میں معافی مانگی۔شہبازشریف نے کہاکہ بدقسمتی سے میٹرو میں یہ پہلا الزام نہیں لگا۔

عمران خان کوالزام لگانے پرپٹ اپ اینڈ شٹ اپ کہتاہوں۔برطانیہ میں کیس د ائر کردیاہے ۔مجھے اپنی عدالتوں پراعتماد ہے لیکن یہاں انصاف کاعمل اتنا طویل ہے کہ عمریں بیت جاتی ہیں۔اور ہتک عزت کیس میں تاخیرہوجاتی ہے۔نیازی صاحب کوپہلے بھی الزام لگانے پرنوٹس بھجوایا لیکن نیازی صاحب نوٹس کاجواب دینے کی بجائے نیاالزام لگا دیتے ہیں۔نیازی صاحب نے 30ارب سے بننے والی لاہورمیٹروبس پر70ارب روپے لاگت کاالزام لگایا ،یہ الزام الیکشن 2013ء سے پہلے کی بات ہے۔

میں نے سمجھا کہ شاید ان سے بھول چوک ہوگئی ۔انہوں نے کہاکہ جاوید صادق نامی شخص شہبازشریف کافرنٹ مین ہے لیکن شہبازشریف نے ان سے 27ارب روپے رشوت لی ہے ۔میں اس الزام کا ٹھوک کرجواب دیا۔صادق ایک سابق فوجی ہے۔پھر خان صاحب اس کوبھول گئے۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے پھرالزام لگاکہ پاناما کیس میں بیٹھ جانے پر10ارب روپے دینے کی آفر کی۔اس الزام پرمیں عدالت میں چلا گیا۔

میں جولائی یااگست میں عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کیالیکن ابھی تک خان صاحب پیش نہیں ہوئے۔نہ ہی جواب داخل کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم کے بچوں کے مستقبل کا کوئی اندازہ نہیں جوبیج آپ بو رہے ہیں اس سے قوم کاکیا بنے گا۔خدارا کچھ قوم کے نوجوانوں پررحم کریں۔انہوں نے کہاکہ اب سبحان نامی شخص جس نے چینی کمپنی کوبیان دیاکہ شہبازنے کمیشن کھایا ہے۔

اب وہ غائب ہوگیاہے اور سپریم کورٹ اس کانوٹس لے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پتوکی جلسے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ چیف جسٹس فل بنچ بنادیں اور چند دنوں میں اس کافیصلہ دیں تاکہ یہ باب بند ہوجائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی کاہوجائے۔اس معاملہ بھی ہمیشہ کیلئے طے ہوجائے گا۔اگرالزام ثابت ہواتومیں سیاست چھوڑدوں گااور سزابھی بھگتوں گا۔

اگرعمران خان جھوٹاہواتوکسی درگاہ میں بیٹھ جائیں یاحجرہ شاہ مقیم چلے جائیں،اور تربیت حاصل کریں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب نے 30اکتوبر2011ء میں قوم سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا؟ یہ خان صاحب کابیان ہے ۔لیکن آج میں عمران خان کے پانچ جھوٹوں کی لڑی گنوا دی ہے۔اس کا فیصلہ جج ہی کرسکتا ہے۔صحافی تونہیں کرسکتے۔میڈیا والے توٹی وی شوزمیں اپنی دکان چمکا یا بڑھا سکتے ہیں لیکن فیصلہ تومنصف ہی کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات