پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالزکا سلسلہ نہیں چلےگا،شاہدخاقان عباسی
اب اگرکوئی نامعلوم کال کرےگاتواسےبھگتنا پڑیگا،میری اعلیٰ سطح پربھی بات ہوئی ہے،کسی رکن کوبھی نامعلوم کال آئےتو مجھےآگاہ کریں۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 مارچ 2018 17:23
(جاری ہے)
ارکان اسمبلی کو سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی سے کہا گیا کہ ووٹ ضائع نہ ہو۔ارکان اسمبلی کوسلائیڈکی مدد سے ووٹ ڈالنےکے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس میں مشاہدحسین سید اوراسدجونیجو کابطورامیدوارتعارف کرانےپردلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔حامدحمید نے کہا کہ دونوں سے حلف لیاجائے کہ یہ نوازشریف کومشکل میں نہیں چھوڑینگے۔ نوازشریف پارٹی صدرہوں یانہ ہوں یہ حلف دیں کہ انکےساتھ رہیں گے،حامد حمید کے بیان پر ن لیگ کے ارکان نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ مشاہدحسین اوراسدجونیجو مطالبے پرششدر رہ گئے۔ اسی طرح اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو نامعلوم ٹیلی فون کالز آنے کا تذکرہ ہوا۔ رمیش کمار نے شکایت کی بعض نامعلوم کالر مخصوص ہدایات جاری کرتے ہیں۔ماضی میں پارٹی صدر کےانتخاب کےدوران بھی ایسی کالز آئیں۔ اس پروزیراعظم شاہد خاقان نے ہدایت کی کہ کسی رکن کوبھی نامعلوم کال آئےتو مجھے آگاہ کریں۔ پاکستانی سیاست میں اب نامعلوم کالزکا سلسلہ نہیں چلے گا۔ میری اعلٰی سطح پر اس سےمتعلق بات ہوئی ہے۔ اب اگرکوئی نامعلوم کال کرےگاتو اسےبھگتنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.