ہم نے عدالتی فیصلہ قبول کیا لیکن اس فیصلے سے ملک کا کوئی آدمی اتفاق نہیں کرتا‘نامساعد حالات کے باوجود کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے ۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی
میاں محمد ندیم ہفتہ 3 مارچ 2018 16:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے عوام نے بہتر فیصلے کیے اس کے اثرات پہنچے اور جو منصوبے 50 سال سے شروع نہیں ہوئے تھے وہ ہماری حکومت نے پورے کیے اور ملکی معیشت کو مضبوط کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نامساعد حالات کے باوجود کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ملکی معیشت کو مضبوط کیا ہے اور یہ سب اس حکومت کا فرض تھا۔بجلی و گیس کی کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کو ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا اس سے کوئی اتفاق نہیں کرتا لیکن پھر بھی اسے قبول کیا گیا اور اگر عوام کا ساتھ رہا تو آئندہ انتخابات میں بھی حکومت (ن) لیگ کی آئے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہوٹہ میں جو بھی کام نظر آرہے ہیں وہ ہماری حکومت نے کرائے ہیں اور اس علاقے میں عوام کو ہر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے عوام کے لیے ایک معیاری یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کھیلوں کا اسٹیدیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کہوٹہ میں موجود ہسپتال کو جدید طریقوں سے استوار کیا جائے گا جبکہ سکولوں کو ہائر سیکینڈری سکول کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہوگیا، یہ وسائل ہر حکومت کے پاس تھے لیکن ان کے کام نظر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالتی فیصلہ قبول کیا لیکن اس فیصلے سے ملک کا کوئی آدمی اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی خود مختاری کے شکوے کے باوجود ہم نے وہ کام کیئے ہیں جس کا فائدہ لوگوں کو آنے والے عشروں میں ہو گاو زیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم کہوٹہ میں معیاری یونیورسٹی بنائیں گے ، اس کے لیے اگلے تین ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.