پی ایس ایل3 ، کراچی کنگز کی فتوحات کا تسلسل ٹوٹ گیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسانی سے فتح حاصل کر لی
فہد شبیر پیر 5 مارچ 2018 00:24
(جاری ہے)
کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپننگ بلے باز جو ڈینلی محمد سمیع کی سیدھی گیند سمجھنے سے قاصر رہے اور چار رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔تاہم اس کے بعد خرم منظور اور بابر اعظم کے درمیان 101 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی۔
دونوں بلے بازوں نے آغاز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم بعد میں وکٹ کے چاروں طرف شاٹس لگاکر اسلام آباد کے بولرز کو پریشان کیا۔51 کے انفرادی اسکور پر خرم منظور حسین طلعت کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔اس کے بعد کولن انگرام کریز پر آئے تاہم بڑا شاٹ لگانے کے کوشش میں فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کیپر لیوک رونکی کے ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے۔اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی غرض سے بابر اعظم نے حسین طلعت کی گیند پر اونچا شاٹ لگایا تاہم آصف علی کو کیچ دے کر آﺅٹ ہوگئے۔روی بوپارا اختتامی اوورز میں کریز پر پہنچے اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی تاہم 18ویں اوور میں دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہوگئے۔محمد رضوان نے اختتامی اوورز میں 9 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر کراچی کنگز کے سکور کو 150 رنز کے پار لگادیا۔خیال رہے کہ اب تک شارجہ میں کھیلے گئے میچز میں سپنرز حاوی رہے ہیں اور اور ٹیموں کی جانب سے چھوٹے رنز ہی بن پائے ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگزاس میچ میں اپنے سٹار کھلاڑی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی خدمات سے محروم ہے جن کو انجری کے باعث ڈاکٹرز نے کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد امکان ہے کہ شاہد آفریدی دو سے تین میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہ کر پائیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز ایونٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے آئیں۔عماد وسیم الیون اپنے 4 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور5 میچز کھیل کر اس کے پاس6 پوائنٹس ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.