شاہدرہ میٹروبس اسٹاپ:لڑکیوں سےچھیڑخانی پرشہریوں نےنوجوان کی پٹائی کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 مارچ 2018 20:02

شاہدرہ میٹروبس اسٹاپ:لڑکیوں سےچھیڑخانی پرشہریوں نےنوجوان کی پٹائی ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مارچ 2018ء) : شاہدرہ میٹروبس اسٹاپ پرلڑکیوں سے چھیڑخانی نوجوان کو مہنگی پڑ گئی، لڑکیوں سے مبینہ چھیڑخانی کرنے پرشہریوں نے نوجوان کی درگت بنا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹر بس اسٹاپ شاہدرہ میں لڑکیوں سے چھیڑخانی پرشہریوں نے نوجوان کوخوب تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

مبینہ ملزم پرتشدد کرنے والوں نے الزام عائد کیا کہ نوجوان میٹرو بس اسٹاپ پرلڑکیوں کوچھیڑتا ہے۔جس کے باعث کئی لڑکیاں نوجوان کے رویے س تنگ آچکی تھیں۔کئی لڑکیوں نے اپنے گھروں میں شکایت بھی لگائی۔ تاہم آج شہریوں نے لڑکیوں سے چھیڑخانی پرنوجوان کوجوتوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہریوں نے نوجوان کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :