سورے پل سے امن چوک تک خیبرروڈ کو بی آرٹی میں شامل کرنیکی اجازت
وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے منصوبے کے مختلف حصوں کے معائنہ کے دوران تعمیر اور تکمیل سے متعلق آگاہی حاصل کی
پیر 5 مارچ 2018 21:44
(جاری ہے)
انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تعمیراتی کام کے ایک ڈیڑھ ماہ کی تکالیف برداشت کریں تاہم اس کی تکمیل کے ساتھ ہی اُنہیں آمدورفت کی ایک بہترین سہولت میسر آجائے گی۔
نو منتخب سینٹر فدا محمد خان ، رکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم اور ڈائریکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ محمد اسرار بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔پرویز خٹک نے نو تھیہ ، ایف سی چوک ، ڈبگری گارڈن، شعبہ چوک، خیبربازار، فردوس چوک، ہشتنگری چوک ، گلبہار چوک اورچمکنی ، امن چوک، تمبوان موڑ، تہکال،ابدرہ روڈ اور شاہین ٹائون سمیت بی آرٹی کے مین روٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔انہوںنے مذکورہ مقامات پر بس سٹیشنز کی تعمیر پر کام زیادہ تیز کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ ڈیزائن کی تکمیل کے بعد اب تعمیراتی کمپنی کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔ اسلئے منصوبے کے تمام حصوں پر دن رات کام کرکے ان کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانا ضروری ہے ۔انہوںنے امن چوک پر بس سٹیشنز اور انڈرپاس کی تعمیر پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ یہ بی آرٹی کا درمیانی اور اہم ترین جنکشن ہے . انہوںنے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کا واحد اور پائیدارحل ہے جس کی بدولت نہ صرف شہریوں کو آمدورفت کی بہترین سہولت میسر آئے گی بلکہ شہرکی خوبصورتی کو چار چاند لگ جائیں گے انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت وسطی ایشیاء کے گیٹ وے اور عالمی تجارتی منڈی کی حیثیت سے پشاور کی عظمت رفتہ بحال کرنا چاہتی ہے ۔جس پر ہماری صوبائی حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوری بعد کام شروع کردیا تھا تاہم صوبے کو درپیش دیگر مسائل بالخصوصی تعلیم، صحت اورپولیس سمیت دیگر سماجی شعبوں میں اصلاحات اور اقدامات کی وجہ سے ٹریفک مسائل کے حل کا یہ منصوبہ قدرے تاخیر کا شکار ہوا۔ انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ اگلے دو ماہ میں منصوبے کی تکمیل کے ساتھ ہی نہ صرف اہل پشاور بلکہ صوبے بھر کے عوام کیلئے بی آرٹی ایک عظیم تحفہ ثابت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.