سپریم کورٹ، زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کل کیلئے مقرر، ڈاکٹر شاہد مسعود، چیئرمین پیمرا اور تمام میڈیا ہاوسز کو نوٹسز جاری

پیر 5 مارچ 2018 22:45

سپریم کورٹ، زینب قتل  از خود نوٹس کیس کی سماعت کل کیلئے مقرر، ڈاکٹر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے آٹھ سالہ زینب قتل کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کل بدھ کو سماعت کیلئے مقررکرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود، چیئرمین پیمرا اور تمام میڈیا ہاوسز کو نوٹسز جاری کر دیئے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، جس کے دوران اینکرپرسن شاہد مسعود کے الزامات سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ کاجائزہ لیا جائے گا، عدالت نے اس اہم کیس کی سماعت کے حوالے سے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، اے آئی جی اسلام آباد ، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی انور علی کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں ،دریں آٰثناء عدالت بنی گالہ میں تجاوزات سے متعلق از خود نوٹس کی بھی کل سماعت کرے گی جس کے دوران راول ڈیم میں آلودہ پانی سے متعلق وزیر کیڈ کی رپورٹ کے حوالے سے بھی سماعت کی جائے گی، عدالت نے اس کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، وزیرکیڈ طارق فضل چوہدری سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد،چیف کمشنر اسلام آباد ،سی ای او آئیسکو، ڈی جی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کو بھی نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔