لاہور، غیرملکی ماڈل ٹریسا کی سیشن کورٹ میں بطور ملزمہ پہلی انٹری، ملزمہ نے عدالتی عملے اور سائلین کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں

پیر 5 مارچ 2018 23:20

لاہور، غیرملکی ماڈل ٹریسا کی سیشن کورٹ میں بطور ملزمہ پہلی انٹری، ملزمہ ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) اپنی زلفوں سے اسیر کرنے والی غیرملکی ماڈل ٹریسا کی سیشن کورٹ میں بطور ملزمہ پہلی انٹری، پیشی کے موقع پر ملزمہ نے عدالتی عملے اور سائلین کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔ سیشن کورٹ میں ماڈل گرل ٹریسا کا چالان بطور ملزم جمع کروا دیا گیا۔

ماڈل گرل گزشتہ روز پہلی بار سیشن عدالت میں پیش ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر نے ملزمہ کے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزمہ کی جانب سے سعدیہ نامی ایڈووکیٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا۔عدالت نے مزید کاروائی کے لیے ماڈل گرل کے کیس کی سماعت 17 مارچ تک کے لیے ملتوی کروا دیا۔ ملزمہ کو ائیرپورٹ سے بیرون ملک 9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کا چالان کسٹم حکام نے مکمل کرکے عدالت میں جمع کر دیا ہے۔ دوسری جانب ملزمہ کے وکلاء نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔ تاہم پیشی کے دوران ماڈل گرل خوش گوار موڈ میں نظر آئی اور عدالتی عملے اور سائلین کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہی۔

متعلقہ عنوان :