Live Updates

چیئرمین عمران خان کا دورہ ننکانہ ،شیخوپورہ بعض نا گزیز وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا

منگل 6 مارچ 2018 16:50

چیئرمین عمران خان کا دورہ ننکانہ ،شیخوپورہ بعض نا گزیز وجوہات کی بناء ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دورہ ننکانہ ،شیخوپورہ بعض نا گزیز وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ، تحریک انصاف کے کارکنان اور امیدواران کی تیاریاں دھری رہ گئی، عمران خان نے 9 مارچ کو ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے 12 مقامات مانانوالہ، فیروز وٹواں، بھکھی ،ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ، سانگلہ ہل ، خانقاہ ڈوگراں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا، لیکن عمران خان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق دورہ کی تاریخ بہت جلد طے کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :