شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے نیب کی مقررہ مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 7 مارچ 2018 13:11

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے نیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2018ء) : شریف خاندان کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز نمٹانے سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے نیب کی مقررہ مدت میں 2 ماہ کی توسیع کر دی۔ آج سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب کی جانب سے ریفرنسز میں ہونے والی پیش رفت پر مشتمل رپورٹ پیش کی گئی۔

نیب نے عدالت سے مقررہ مدت میں 6 ماہ کی توسیع کرنے کی استدعا کی جسے جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے نیب کی مقررہ مدت میں 2 ماہ تک توسیع کر دی گئی جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز نمٹانے کے سلسلے میں نیب کی مقررہ مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی۔ یاد رہے کہ نیب میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :