تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ

تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیداور بھی سامنے نہیں لائے گی ،ْذرائع

بدھ 7 مارچ 2018 21:35

تحریک انصاف کا چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نہ لانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ْ تحریک انصاف چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنا امیداور بھی سامنے نہیں لائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے، خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی ہارس ٹریڈنگ میں پی پی کا بڑا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ کسی بھی صورت میں چیئرمین سینیٹ کی نشست مسلم لیگ (ن) کے پاس نہیں جائے اور (ن) لیگ کا چیئرمین بنانے کا راستہ روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے آزاد گروپ اور فاٹا ارکان کے امیدواروں کی حمایت کرسکتی ہے جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان سینیٹ کا چیئرمین بلوچستان سے چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پیپلزپارٹی کو آخری آپشن کے طور پر دیکھ رہی ہے، اگر پی پی کی جانب سے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے لایا گیا تو انہیں آخری آپشن کی صورت میں ووٹ دیا جائے گا۔