غیر معیاری چشموں سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامناہوسکتاہے، ماہر ین امراض چشم

جمعرات 8 مارچ 2018 11:52

قصور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) امراض چشم کے ماہرین نے خبردارکیاہے کہ غیرمعیاری دھوپ کے چشمی(سن گلاسز) نظر کو متاثرکرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارماہرین امراض چشم نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دھوپ سے آنکھوں کو بچانے کیلئے چشمے فائدہ مند ہیں لیکن چشموں کا معیاری ہونا بہت ضروری ہے، غیرمعیاری چشموں کے استعمال سے دھندلاپن‘ سرمیں درد اور بعدازاں ان کی بینائی پربھی بُرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

غیر معیاری چشموں سے پیداہونیوالی زہریلی شعاعیں آنکھوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں بالخصوص ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہمیشہ معیاری چشمہ استعمال کرناچاہئیے کیونکہ غیر معیاری چشموں کے استعمال سے پیداہونیوالے دھندلے پن اور سائے سے دوران ڈرائیونگ مشکلات کا سامناہوسکتاہے۔