Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس

بدھ 22 مئی 2024 19:23

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نوازشریف نے کہا کہ طالبعلم پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات