وفاقی ملازمین کے لئے تین چھٹیوں کی خوشخبری

جمعہ 9 مارچ 2018 22:01

وفاقی ملازمین کے لئے تین چھٹیوں کی خوشخبری
ملتان۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء)وفاقی ملازمین ماہ مارچ میں 3 سرکاری چھٹیوں کا لطف اٹھائینگے۔ یوم پاکستان 23 مارچ بروز جمعة المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعتہ المبارک کو یوم پاکستان کے سلسلہ میں چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ کو ڈیوٹی پر آنا پڑیگا۔