آصف علی زرداری نے ایک اچھی چال چلی ہے ،ْ ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے ،ْشیخ رشید احمد

پیر 12 مارچ 2018 23:16

آصف علی زرداری نے ایک اچھی چال چلی ہے ،ْ ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو ..
راو لپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک اچھی چال چلی ہے ،ْ ن لیگ کے مستقبل کے ایجنڈے کو جھٹکا لگا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان شیخ رشید نے صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر کہا کہ چھوٹے صوبے کو آج موقع ملا ہے ، عمران خان لوگوں کی باتوں میں نہیں آئے جبکہ آصف زرداری نے اچھی چال چلی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہاتھاسینیٹ کاانتخاب جیتنابہت ضروری ہے اور اب نوازشریف کی سیاست کے خاتمے کی شروعات ہوگئی ہے ۔