بنی گالا اور کراچی والوں کے ایک ہی دربار پر جھکنے کی وجہ سامنے آنی چاہیے‘نوازشریف

نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی ،ْسابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 مارچ 2018 13:56

بنی گالا اور کراچی والوں کے ایک ہی دربار پر جھکنے کی وجہ سامنے آنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے سینیٹ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنی گالہ والے اور کراچی والے ایک ہی دربار پر جاکر جھکے اس کی کیا خاص وجہ تھی وہ عوام کے سامنے آنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ بنی گالہ اور بلاول ہاؤس والے ایک ہی دربار پر جا کر کیوں جھک گئے ،ْ کراچی سے آنے والے بھی سنجرانی کے دربار پر جا کر جھک گئے، کیا وجہ تھی کہ جی پی ایس کی طرح ہر کوئی ایک ہی جگہ پر جا پہنچا۔

نواز شریف نے کہا کہ کون سی خاص وجہ تھی کہ سارے وہاں جا کر جھکے ، وہ وجہ عوام کے سامنے آنی چاہئے۔صحافی نے نواز شریف سے پوچھا کہ سینیٹ چیرمین کے الیکشن کی طرح عام انتخابات کو بھی مینیج کیا گیا تو کیا کریں گی ۔ نواز شریف نے جواب دیا کہ اب نہ وہ وقت رہا ہے اور نہ ہی حالات ، دنیا اب بہت آگے چلی گئی ہے ،ْ نگران حکومت آئین سے بالاتر ہو کر کوئی کام نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :