1991ء کے معاہدے کے تحت سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی دیا جارہا ہے‘
ارسا کے ذمہ داران کو بلا کر سندھ کے اراکین کو بریفنگ دلوا چکے ہیں، ان کو ہر طرح سے مطمئن کریں گے وفاقی وزیر آبی وسائل سید جاوید علی شاہ کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال
بدھ 14 مارچ 2018 14:21
(جاری ہے)
پتہ نہیں یہ کیوں مطمئن نہیں ہو رہے۔
اس وقت 19000 کیوسک پانی ان کا حصہ بنتا تھا ان کو 500 کیوسک زیادہ پانی دیا گیا۔ پنجاب کو اس کے حصہ سے کم پانی دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی ایسی نیت نہیں ہے کہ کسی صوبے کے حصے کا پانی روکا جائے۔ ہم انہیں ہر طرح سے مطمئن کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور کے پی کے کا پانی بھی پنجاب اور سندھ کو دیا گیا۔ ہم سب پاکستانی ہیں یہ معاہدہ پاکستان کے لئے تھا۔ ہمارے دلوں میں کوئی بددیانتی نہیں ہے۔ انہوں نے پیش کش کی کہ وہ اعلیٰ حکام کو بلالیں گے تاکہ ان کو مطمئن کرسکیں۔ شازیہ مری کے سوال کے جواب میں جاوید علی شاہ نے بتایا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ ایک صوبے کا پانی کا حصہ دوسرے صوبے کو دیا جائے۔ پانی کی قلت کی وجہ سے گلہ تو کے پی کے اور بلوچستان کو ہونا چاہیے۔ پانی کی قلت اس بار زیادہ ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ میں شارٹیج ‘ مساوی شیئر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے حصے میں کوئی بددیانتی نہیں کی جارہی ہے۔ کوئی بددیانتی ہے تو بتا دیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ان کے علاقے میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے کربلا کا منظر ہے‘ بدین ریگستان بنتا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.