عوامی وزیراعلی بلوچستان کا کم سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ

بدھ 14 مارچ 2018 21:15

عوامی وزیراعلی بلوچستان کا کم سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) عوامی وزیراعلی بلوچستان کا کم سیکورٹی کے ہمراہ کوئٹہ شہر کا دورہ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بدھ کے روز کوئٹہ شہر کا اچانک دورہ کیا اور جہاں بھی گئے کہیں بھی ٹریفک نہیں روکی گئی اور وزیراعلی کی گاڑی کیساتھ عام لوگوں کی گاڑیاں چلتی رہی اور سیکورٹی کا کوئی خاص انتظام نہیں تھا کئی لوگوں کو وزیراعلی بلوچستان کے گزرجانے کے بعد پتہ چلا کہ وزیراعلی یہاں سے گزرے ،وزیراعلی بلوچستان جب شہداء زہری فلائی اوور سے اتر رہے تھے تو کسی کو معلوم نہیں ہوسکا کہ وزیراعلی بلوچستان یہاں سے گزریں ہیں فلائی اوور پر کئی گاڑیاں آرہی تھی اور جارہی تھی لوگوں نے کہاکہ یہ عوامی وزیراعلی ہے جوکم سیکورٹی میں آزادانہ طورپر گھومتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :