حکومت پنجاب کے بہترین اقدامات کے باعث کپاس کی پیداوار میں ساڑھی7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

بدھ 14 مارچ 2018 21:37

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) حکومت پنجاب کے بہترین اقدامات کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار میں ساڑھی7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ14 لاکھ بیلز رہی جبک،ملک میں اس وقت 87 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں،ان میں سے 74جننگ فیکٹریاں صوبہ پنجاب میں ہیں۔

گزشتہ سیزن اسی عرصہ کے دوارن کپاس کی پیداوار 1کروڑ6 لاکھ بیلز ریکارڈ ہوئی تھی۔اس عرصہ میں ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 1 کروڑ2 لاکھ کاٹن بیلز کے سودے کئے جبکہ برآمد کنندگان نی2 لاکھ بیلز خریدیں۔کپاس کی بہتر پیداوار کی گزشتہ سیزن میں وجہ بنیادی طور پر کپا س کی اگیتی کاشت پر دفعہ 144-کا نفاذ رہا۔امسال بھی حکومت پنجاب نے دفعہ144-کا یکم اپریل سے قبل کاشت پر نفاذ کیا ہے اور اس کے علاوہ حکومت کی جعلی پیسٹی سائیڈکے خلاف جاری مہم جاری ہے جس کی وجہ سے جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کاشتکاروں کو کیڑوں کے خلاف موثر ادویات کی دستیابی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے کاٹن سیزن 2017-18 میں خریداری نہیں کی ہے۔حکومت کے ان کسان دوست اقدامات کے نتیجے میں کاٹن جنرز ایسوسی ایشن پر امید ہے کہ آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں مزید بہتری آئے گی اور جلد ہم کپاس کی پیداوار اور کوالٹی میں بہتری پیدا کرکے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کر لیں گے۔