ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سے پریس کلب کے وفدکی ملاقات
بدھ 14 مارچ 2018 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خطیر فنڈز سے پریس کلب میں تعمیروترقی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے سالانہ گرانٹ کی فراہمی کے لئے محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
انہوں نے سماجی ترقی،عوامی مسائل کے حل اور علاقائی تعمیروخوشحالی کے لئے میڈیا کی بہتررہنمائی وفعال کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نشاندہی سے ضلعی انتظامیہ کو مختلف شعبوں میں اصلاح احوال میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ پریس کلب کی تعمیر وترقی اورصحافی برداری کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔پریس کلب کے وفد کے قائدین شاہد علی اور رانا حبیب الرحمن نے پریس کلب کے ترقیاتی اموراورصحافیوں کی فلاح وبہبود کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی خصوصی دلچسپی اوراقدامات کوسراہا۔انہوں نے زوردیا کہ صحافی کالونی کے قیام کادیرینہ مطالبہ فی الفور حل طلب ہے جس کے لئے حکومت پنجاب کو تیزترین اقدامات کرنے چاہیں۔انہوںنے صحافی کالونی کے قیام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی سوچ سے اتفاق کرتے ہوئے بعض مثبت تجاویز پیش کیں اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پر میاں بشیر اعجاز،ارقم عثمان،ساجد خان،محمدطاہر،اشفاق ہاشمی،رانانعیم،ندیم چوہدری،ملک معراج،رانا توصیف،علی ضامن،قاسم صدیقی،سعید سومی ودیگر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.