سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ،

محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول سربراہان کو اہم ہدایات جاری کردیں بچوں کو فل بازو یونیفارم پہننے کی ہدایت کی جائے ،پلے گرائونڈز میں گھاس کی باقاعدہ کٹائی ،پانی کا جوہڑ نہ بننے دیا جائے‘ مراسلہ

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں ڈینگی پھیلنے کے خدشے کے باعث سکول سربراہان کو اہم ہدایات جاری کردیں۔محکمہ تعلیم کی ہدایات جاری کی ہیں کہ بچوں کو فل بازو یونیفارم پہننے کی ہدایت کی جائے ۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں آگاہی کیلئے معلوماتی بینرز آویزاں کیے جائیں۔ پلے گرائونڈز میں گھاس کی باقاعدہ کٹائی اور پانی کا جوہڑ نہ بننے دیا جائے۔ سکولوں کے برآمدوں اور ہال میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں، بچوں کیلئے کونسلنگ کلاسسز کا انعقاد بھی کیا جائے۔محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :