مردان میں دودھ کی ٹیسٹنگ کیلئے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کاافتتاح

ہفتہ 17 مارچ 2018 23:11

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) عوام کو ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ مردان اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے دودھ کی ٹیسٹنگ کیلئے موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغازکردیاہے کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی نے اس موبائیل وین لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ ، صوابی کے ڈپٹی کمشنر خورشید عالم ، تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم بااللہ ، اے ڈی سی ڈاکٹر قاسم ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حبیب الرحمان، اے سی عمران خان ،ایڈیشنل اے سی شہباز خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موبائل وین لیب میں دودھ کی ٹیسٹنگ کے لئے جدید لیکٹوسکین مشین نصب کی گئی ہے جو ایک منٹ میں دودھ ٹیسٹ کے ذریعے بتاتی ہے کہ دودھ خالص ہے یا اس میں پانی یا کسی دیگرکیمیکل کی ملاوٹ کی گئی ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمان کی نگرانی میں دودھ کے ٹیسٹ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔کمشنر مردان ذاکر حسین آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اس موبائل لیب کے ذریعے دودھ میں ملاوٹ کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

متعلقہ عنوان :