ْمجھے زرداری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو میں شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھوں گا ‘عمران خان
خیبرپختونخوا میں آج سب سے زیادہ امن ہے،نواز شریف اوراسفند یار ولی خان وہاں خطاب کررہے ہیں، ہم نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ لانے کیلئے سارا کھیل کھیلا ،سندھ میں موجود دونوں پارٹیاں بیس سال سے اقتدار میں ہیں مگر انہوں نے کچھ نہ کیا،چیئرمین تحریک انصاف کی میٹ دی پریس سے خطاب
اتوار 18 مارچ 2018 16:30
(جاری ہے)
کراچی کی ضلعی حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں اور کراچی سے پیسہ باہر منتقل ہورہا ہے۔
کراچی کے لئے دنیا کا بہترین سسٹم چاہئے سندھ کا موجودہ نطام ناکافی ہے کراچی کو پیسہ بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ہم کراچی کو پلان دیں گے۔ کراچی کا پانی کا نظام اور پولیس کا نظام ٹھیک کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا میں آج سب سے زیادہ امن ہے جو پہلے نہیں تھا امن کی نشانی یہ ہے کہ کے پی کے میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان خطاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر پنجاب میں مقدمات دائر ہیں ہمیں مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے میں مسلسل کراچی میں دورے کروں گا۔ سندھ میں موجود دونوں پارٹیاں بیس سال سے اقتدار میں ہیں مگر انہوں نے کچھ نہ کیا۔ تحریک انصاف ایک وفاقی پارٹی ہے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں بہت قرضے لئے گئے عوام غریب ہ ورہے ہیں اور حکمران امیر ہورہے ہیں۔ ہم نے بلوچستان سے چیئرمین سینٹ لانے کے لئے سارا کھیل کھیلا اس سے بلوچستان کے احساس محرومی میں کمی آئے گی۔ نواز شریف کے ایجنڈا ہے پاکستان کے ادارے تباہ ہوجائیں ہم نے آصف زرداری سے الحاق نہیں کیا جب میں نے ماضی میں سینٹ کے انتخابات میں پیسے کے عوض پیش بکتے کا کہا تو سینٹ میں میرے خلاف بہت شور مچا۔ آج وہ سارے لوگ جو ہارس ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر مجھے زرداری کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو میں شیشے میں اپنی شکل کیا دیکھوں گا۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.