کے فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، جلد از جلد تکمیل انتہائی ناگزیر ہے ، ایم ڈی واٹر بورڈ
ملک و شہر اس کی تکمیل میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتے منصوبہ پر جاری کام کی رفتار کو مزیدتیز تر کیا جائے
اتوار 18 مارچ 2018 21:40
(جاری ہے)
فور اسد ضامن،ایم ڈی واٹربورڈ کے اسٹاف آفیسر الہٰی بخش بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران و انجینئرز تھے ، ایم ڈی واٹربورڈ نے کے فور منصوبہ کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا ، انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ۔
فور سے کہا کہ وہ کام کے معیار پر نگاہ رکھیں ،ایف ڈبیلو او کے دفتر کے دورہ کے موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے کرنل کامران اور کرنل سفان نے منصوبہ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، انہوں نے بتایا کہ ایف ڈبلیو او منصوبہ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں ترقیاتی کام میں مصروف عمل ہے، بعد ازاں منصوبہ کے مختلف سائٹس کا دورہ بھی کرایا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ایف ڈبلیو او حکام سے کہا کہ کے ۔فور منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے ، کراچی کے شہریوں کوفراہمی آب میں اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ، پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اور جاری کام کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد منصوبہ تکمیل پزیر ہوسکے ،انہوںنے منصوبہ پر جاری کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک خصوصاً شہر کراچی منصوبہ کی مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہوسکتا، بعد ازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیزوں اور فور بے کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں موجود اعلیٰ حکام سے بریفنگ لی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈی ایم ڈی واٹربورڈ کو ہدایت کی کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر اہم پمپنگ اسٹیشنوں پر اسٹینڈ بائی پمپس کا انتظام کیا جائے انہوںنے کہا شہریوں کو پانی کی مسلسل و متواتر فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.