وزیرصحت کا قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ عارضی ہسپتال کا دورہ
خواجہ عمران نذیر نے پی ایس ایل کے میچوں کے دوران عوام کو میڈیکل کور فراہم کرنے کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا
پیر 19 مارچ 2018 20:56
(جاری ہے)
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصحت کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر سپرلیگ کے میچوں کے دوران سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شائقین اور ڈیوٹی دینے والے ملازمین و دیگر سٹاف کو میڈیکل کور فراہم کرنے کے لئے بھی معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عارضی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر، فارمیسی اور بلڈ بنک بھی قائم کیا گیا ہے جس میں تمام گروپس کے بلڈ بیگز وافر تعداد میں دستیاب ہیں اور ادویات کا سٹاک بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ریسکیو1122 کی 8 ایمبولینس اور 20موٹرسائیکل ایمبولینس بھی تعینات کی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر 2موبائل ہیلتھ یونٹس بھی میڈیکل کور فراہم کرنے کے لئے قذافی سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔ اس کے علاوہ مقامی ہوٹل میں بھی 6بستروں پر مشتمل ایمرجنسی ہسپتال بنایا گیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ عارضی ہسپتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، نرسز و دیگر سٹاک کا پورا خیال رکھا جائے اور انہیں ڈیوٹی کے دوران سرکاری طور پر کھانا بھی فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ہسپتال کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی قومی ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے ادا کریں۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور لاہور میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئندہے جسے کامیاب بنانے کے لئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.