سول سروسز افسران کا سی پی او آفس کا دورہ، سی پی او نے بریفنگ دی

پیر 19 مارچ 2018 22:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء)گورنمنٹ آف پاکستان سول سروسز اکیڈیمی لاہور سے دس پروبیشنر آفیسرز نے گزشتہ روز سی پی او آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ان ٹرینی افسران کا تعلق ڈی ایم جی، پاکستان پولیس سروس اور فارن سروس سے تھا، اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے انہیں بریفنگ دی، سی پی اونے گوجرانوالہ کی ثقافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں رہنے والے لوگ دلیر اور بہادر ہیں، انہوں نے انڈر ٹریننگ سول و پولیس افسران کو پولیس خدمت مرکز، ریسکیو 15اور ڈولفن فورس کی سروسز بارے بھی آگاہی دی ،سی پی اونے نیم فوجی طرز پر تشکیل دیا گیا اینٹی رائٹ یونٹ کا بھی تعارف کرایا اور ہنگامی صورت حال میں اس کی افادیت پر روشنی ڈالی ، سٹی پو لیس آفیسر نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ عملی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں ،اپنے اخلاق حسنہ اور دیانتداری سے عوام کے دل جیتنے کی کو شش کریں ،انڈر ٹریننگ سول وپولیس افسران کو بعد ازاں ریسکیو15، پولیس خدمت مرکز اور اے آر یو کے ساتھ ساتھ ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کرایا گیا ،ٹرینی افسرا ن نے و قفہ سوالات کے دور ان مختلف موضوعات پر سوالات بھی کئے جن کے جوابات سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے جوابات دیئے ۔