جامعہ کراچی‘ ایوننگ پروگرام کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی

پیر 19 مارچ 2018 22:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام کے تمام ڈیفالٹر طلبہ جنہوں نے تاحال اپنی فیس جمع نہیں کرائی ،ان کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ سہولت02 اپریل2018ء تک ہے اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔