یوم پاکستان کی تقریبات کیلیے مزار قائد کی تزئین و آرائش شروع
تزئین اور صفائی پر60ملازم مامور،آرائش اورصفائی کے باوجودعام شہریوں کا مزار پر حاضری کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ
منگل 20 مارچ 2018 15:43
(جاری ہے)
جس کے بعد احاطوں اور فواروں کی صفائی کی گئی۔مزار قائد کے ریذیڈنٹ انجینئر عارف احمد کے مطابق مزار قائد کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے یوں تو آرائش سال بھر جاری رہتی ہے مگر قومی تقریبات کو شاندار بنانے کے لیے کچھ اضافی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ۔
عارف احمد کے مطابق تزئین وآرائش اور صفائی کے کاموں میں60 ملازمین مامور ہیں بابائے قوم کے مزار پر طویل عرصے سے کام کرنے والے عمررسیدہ باغبان رئیس احمد کے مطابق دوران کام ان کے دل ودماغ میں ہمیشہ یہ احساس فخر کی صورت میں اجاگر رہتا ہے کہ وہ عظیم ہستی اور برصغیر پا ک وہند کے مسلمانوں کے نجات دہندہ کی آخری آرام گاہ کے ایک ادنی سے خادم ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی گھنٹوں تک کڑی دھوپ میں کام کرنے کے باوجود ان سمیت مختلف ذمے داریوں پر مامور ملازمین ہر قسم کی تھکن کے احساس سے عاری رہتے ہیں۔مزار قائد کے تزئین وآرائش پر مامور کارکن شاہد کے مطابق مزار میں لہلہلاتے پھولوں کے یہ رنگ دراصل ان کے خلوص اور عقیدت کے ہیں تزئین وآرائش کے دوسرے مرحلے میں مزار قائد کے بیرونی حصے میں موجود فواروں کی مشینوں کے ذریعے صفائی جبکہ خارجی اور داخلی دروازوں کا رنگ وروغن ،بانی پاکستان کی قبر کے گرد نصب جالیوں اور چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیے گئے فانوس کی صفائی کا کام مکمل کیاجائے گا۔مزار قائد انتظامیہ کے مطابق دوران تزئین وآرائش عام شہریوں کا مزار قائد پر حاضری کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.