ایبٹ آباد یونیورسٹی کے زیراہتمام سمسٹر امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء کو اسناد دینے کے حوالہ سے تقریب
منگل 20 مارچ 2018 23:10
(جاری ہے)
اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخارا حمد نے کہا کہ قوم یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل طلبہ سے سو فیصد نتائج کی توقع کر رہی ہے لیکن اس نظام تعلیم میں رہتے ہوئے ہم انہیں سو فیصد نتائج نہیں دے سکتے ہیں، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے طلبہ میں بہت ٹیلنٹ ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے اور ان کی رہنمائی کی جائے تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو نکھار کر سامنے لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج طلبہ کی پرفارمنس دیکھ کر انتہائی خوشی اور اطمینان ہو رہا ہے کہ ان طلبہ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اساتذہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی انتہائی ضروری ہیں جو طلباء و طالبات کو آنے والے وقت کیلئے تیار کرنے میں بھرپور مدد دیتی ہیں، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی ایک قابل استاد اگر طلباء کو بھرپور تیاری کے ساتھ بھی پڑھائے تو وہ طلبہ کو صرف پانچ فیصد تک علم منتقل کر سکتا ہے جبکہ علمی تجربات اور تحقیقی کام اس سے کئی گنا زیادہ علم منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ہمیں دو چیزوں پر سوچنا ہو گا، ایک اپنے رویوں کی تبدیلی اور دوسرا ہمیں محنت پر یقین قائم کرنا ہو گا، تب ہم اپنے مقاصد میں کامیاب اور قوم کی توقعات پر پورا اتر سکیں گے۔ انہوں نے مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور دیگر منتظمین کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں امتحانات میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے طلباء کو اسناد پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.