نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ، پروفیسر احسن اقبال
بدھ 21 مارچ 2018 15:44
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی، عدم شفافیت یا التواء کا شکار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی، پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوا دیئے ہیں، یہ اگست 2016ء کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں، ای سی ایل میں شامل ان 600 افراد سے متعلق فیصلہ کابینہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کی تاریخ اور ثقافت میں بہت مماثلت ہے، ہماری ثقافت کی جڑیں وسطی ایشیائی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلج بنتی جا رہی ہے، دہشت گردی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا جا سکتا ہے، دنیا کو پرامن بنانا اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی میں جنوبی ایشیا کے لوگ غربت سے چھٹکارا حاصل کر رہے ہیں، ایشیا دنیا کے معاشی مرکز کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے منفرد حیثیت حاصل ہے، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت تین خطوں کو آپس میں ملاتی ہے، خطے کے ممالک کو سیاسی معاملات سے نکل کر معیشت کی طرف گامزن ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے خطے میں سیاسی تنازعات کا شکار رہا، دنیا میں 20 ویں صدی سیاست کی صدی تھی، 21 ویں صدی جدید ٹیکنالوجی اور معیشت کی صدی ہے، آج ہر ملک اپنی معاشی ترقی پر نظر رکھے ہوئے ہے، آج وہی ملک کامیاب ہیں جو باہمی تعاون کے نظریے پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کے حصول کا ایک قدم ہے، چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، گوادر خطے کا آبی تجارتی مرکز بن رہا ہے، پاکستان کے مختلف حصوں میں صنعتی زون قائم کیے جا رہے ہیں، چین سے پاکستان کے راستے سامان دوسرے ملکوں تک پہنچے گا، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک سے وسطی ایشیائی ممالک بھی ایک تجارت پلیٹ فارم بنیں گے، وسطی ایشیا سے لے کر روس تک کے ممالک سی پیک سے منسلک ہوں گے، وسطی ایشیائی ممالک سے کاسا جیسے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، کاسا سے پاکستان، افغانستان اور بھارت توانائی کے شعبے میں مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاپی منصوبہ بھی جلدازجلد مکمل کر لیا جائے گا، سی پیک سے وسطی ایشیائی ممالک زمینی راستے سے بھی پاکستان سے منسلک ہوں گے، خطے میں تاجروں اور سیاحوں کیلئے ویزے کا حصول آسان بنانا ہوگا، خطے کے مختلف ممالک کی زبانیں سکھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.