یہ کامیاب تقریب وومن بزنس کانفرنس کی دوسری کڑی ہے اور مجھے یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہورہی ہے کہ آج یہاں اکثریت میں کاروباری خواتین ،
سوشل ایکٹو سٹ موجود ہیں، صوبائی حکومت کی ہمیشہ سے یہ ہی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کی خواتین کی آواز کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے اور انکی تمام توجہ طلب مسائل کو اولین ترجیح دی جائے،خواتین کے مسائل میں سے چند اہم مسائل تعلیم اور صحت کے ہیں- ،سیکریٹری ترقی نسواں صدیق مندوخیل کی تقریب سے خطاب
بدھ 21 مارچ 2018 22:07
(جاری ہے)
صوبائی حکومت کی ہمیشہ سے یہ ہی کوشش رہی ہے کہ بلوچستان کی خواتین کی آواز کو ہر گز نظر انداز نہ کیا جائے اور انکی تمام توجہ طلب مسائل کو اولین ترجیح دی جائے۔
خواتین کے مسائل میں سے چند اہم مسائل تعلیم اور صحت کے ہیں- ۔ ان مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے کے لئے خواتین کی نمائندگی نہایت ضروری ہے ہمیں صنفی معاونت سے املاک کی تعمیرات کرنی ضروری ہے کیونکہ خواتین قومی معیشت میں اہم کردار ادا رکرتی ہیں ہم خواتین کی معاشی ، سیاسی اور سماجی کردار کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرسکتے لہٰذا آج کے ڈائیلاگ ہم آپ تمام سے ایسی ہی تجاویز حاصل کرنا چاہیں گے جوکہ ہمیں حکومت کی آئندہ حکمت عملی اور پالیسی سازی میں مدد گار ثابت ہوگی۔ ڈائریکٹر WDDانعام الحق نے WDD کے اقرار اور مقاصد سے آگاہ کیا اور اب تک کئے گئے اقدامات بھی شرکاء کے سامنے پیش کئے جیسے کہ صنفی برابری کی پالیسی( GE Policy) مسودہ قانون وراثت برائے خواتین ، ڈسپلے سینٹر وومین کراس اورڈے کیئر سینٹر جیسے موثر اقدامات شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرقانون جسٹس (ر )مہتا کیلاش ناتھ کوہلی نے کہا کہ وہ عرصہ دراز سے خواتین کی معاونت سے متعلق قانون سازی میں مصروف عمل رہے ہیں اور اس وقت بھی وہ WDDکو قانون وراثت برائے خواتین میں تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر یو این وومین بلوچستان کی صوبائی نمائندہ ریحانہ خلجی نے کہا کہ آج یہ ڈائیلاگ منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی خاتون اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں پیچھے نہ رہ جائے اس کے ساتھ ساتھ انہو ں نے اس بات پر زور دیا کہ صنفی برابری ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے کو جنم دیتی ہے لہٰذا ہمیں اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ خواتین معاشرے میں جس کسی بھی جگہ کام کرنا چاہیں وہاں ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات موجود ہوں۔مزید اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ حکومت بیوائوں اور خصوصی افرادیعنی کے خاتون کا اطلاق یقینی بنائے اور یوتھ پالیسی کی منظوری دے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر WDD مس امبرین گل نے اس موقع پر گذشتہ بلوچستان وومن کانفرنس کی تجاویز پیش کیں ۔ ممبر قومی کمیشن برائے ترقی نسواں ( NCSW) بلوچستان مس ثنا درانی نے اس موقع پر اپنے سیشن میں خواتین کے معاشی استحکام اور بااختیاری کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور آنے والے وقت میں بلوچستان کی خواتین پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے مہیا کردی اہم مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں ۔ اس سلسلے میں خواتین کو مختلف مہارتوں سے روشناس کرانا ضروری ہوگاسابق وزیر اور سوشل ایکٹوسٹ مس روشن خورشید بروچانے WDD اور UNWOMENکی کوششوں کو سراہا اورکامیاب وومن بزنس کانفرنس اورپالیسی ڈائیلاگ منعقد کرانے پرمبارک بادپیش کی ۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت تمام صوبائی اور ضلعی محکموں کو ایک سطح پر آنے کی ضرورت ہے خواتین کی پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں سیکریٹری WDD نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حاضرین میں اسناد تقسیم کئے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.