جوڈیشل مارشل لاء کا مطلب چیف جسٹس غیر جانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں،شیخ رشید
وہ فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا حکم دیں‘ میرے کاغذات نامزدگی غلط نہیں ‘ نواز شریف صاحب میں نہ منی لانڈرر ہوں اور نہ میرے بیرون ملک کوئی اثاثے ہیںمیں روندونہیں ہوں کہ روتا پھروں گا ، اسلام دشمن میرے ہاتھوں سے نیست ونابود ہونگے ‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا وضاحتی بیان
جمعرات 22 مارچ 2018 16:00
(جاری ہے)
میرے کوئی کاغذات نامزدگی غلط نہیں ہیں، ایک کے ہندسے کے نہ ہونے سے میری دستاویزات غلط نہیں ہوجاتیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں جوڈیشل مارشل لاء کی بات کی جس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں، فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صفدر نے 9 ارب روپیہ نکلوایا، میں نے چیف جسٹس کے حکم پر نیب میں درخواست دی، اس کے علاوہ ایل این جی پراجیکٹ میں دو سو ارب روپے کی کرپشن پربھی نیب میں درخواست دی۔انہوں نے کہا کہ نا تومنی لانڈررہوں اور نا میرے بیرون ملک اثاثے ہیں، میری تو کوئی اولاد بھی نہیں ہے، ایک کا ہندسہ جمع نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ میری دستاویزات غلط ہیں، میں روندونہیں ہوں کہ روتا پھروں گا، میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں، اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست ونابود اورسیاسی شکست دے کر رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'ایئر ٹربولینس' کیا ہے اور کیوں عام ہوتا جا رہا ہے؟
-
رؤف حسن پر حملہ کرنے والی وہی قوتیں ہیں جو ججوں کو دھمکاتی ہیں، عمران خان
-
فرانس اور جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں ایک دوسرے سے جدا
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا وفاق سے پہلے 24مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
جرمن مصنفہ جینی ایرپن بیک کی کتاب کیروس کے لیے عالمی بکر پرائز
-
امریکہ نے بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر پابندیاں عائد کر دیں
-
افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
اقوام متحدہ ، جنوبی سوڈان امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ ادا
-
ہتک عزت قانون کا بل پنجاب اسمبلی واپس بھیجنے کیلئے گورنر کو مراسلہ ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.