اسلام آباد، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقا ت سے خطے میں امن و امان کی فضا قائم ہوگی،افتاب احمد خان شیر پائو

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

اسلام آباد، پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقا ت سے خطے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئر مین و سابق وزیر داخلہ افتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقا ت سے خطے میں امن و امان کی فضا قائم ہوگی۔حالیہ اقدامات پاک افغان تعلقات میں مزید بہتری پید ا کریںگی۔پاکستان نیشنل سکیورٹی ایڈائزر نصیر خان جنجوعہ کا دورہ افغانستان اور وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کو افغان حکومت کی طرف سے دعوت نامہ دونوں ملکوں کے لئے خوش آئندبات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں مما لک کو آپس میں بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہئے۔بدھ کے روز افغانستان مزار میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔جمعرات کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئر مین و سابق وزیر داخلہ افتاب احمد خان شیر پائو کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقات کے خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اگلے ہفتے افغانستا ن کے دورہ کریںگے جو کہ دونوں ملکوں کے لئے خوش آئند بات ہیں۔حکومت اور عسکری قیادت مل کر افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقا ت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے افغان مہاجرین بہترین خدمت کی ہیں۔ ایک ماہ کا وقت کم ہے، مہاجرین کو 2سال کا وقت دے دیا جائے تاکہ وہ باعزت اپنے ملک چلے جائیں۔

افغانستان کے زیادہ تر علاقوںپراب بھی طالبان کا قبضہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیا ن بہترین تعلقات کی وجہ سے مختلف شعبوںمیں نمایاں ترقی نظرآئیں گی۔ ہمسایہ ملک ہونے کی وجہ سے ہمارے تاجروں کو بہت فائد ہ ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ افغان صدراشرف غنی پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقا ت کے خواہا ں ہے۔اشرف غنی کی افغان طالبان کو مذاکرات اور سیاسی جماعت ماننے کی دعوت امن کے لئے قابل تائید ہیں۔