پنجاب پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی

چیف جسٹس نے پنجاب پولیس اہلکاروں کے موٹاپے کا نوٹس لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 مارچ 2018 11:02

پنجاب پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2018ء)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے موٹاپے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی مسائل پر از خود نوٹس لیا ہے۔لیکن اب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا موٹاپا بھی از خود نوٹس کی زد میں آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ثاقب نثار کا اہلکاروں کے موٹے پیٹ دیکھ کر کہنا ہے کہ ا تنا موٹاپا پولیس افسر کی فٹنس کے معیار پر پورا اترتا ہے؟ یاد رہے اس سے پہلے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے موٹاپے سے متعلق تشویش کا اظہار کر چکی ہیں ۔

اس حوالے سے مریم نواز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل تھی جس میں مریم نواز کہتی ہیں کہ پولیس والوں کو تو دیکھو ان کے پیٹ کتنے نکلے ہوئے ہیں۔تا ہم اب چیف جسٹس ثاقب نثار نے پولیس اہلکاروں کے موٹاپے کا نوٹس لے لیا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: