مقبوضہ کشمیر ،ْ آزادی پسند رہنمائوںکی پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد
پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے ،ْ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی کا بیان
جمعہ 23 مارچ 2018 13:30
(جاری ہے)
جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا معرض وجود میں آنا ایک اہم پیش رفت تھی جس کے تمام مسلم دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ ایک مضبوط پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔
جموںوکشمیر ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے اپنے بیان میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بنانے کے حوالے سے پاکستانی عوام کے عزم و ہمت کو سراہا۔ جموںوکشمیرماس موومنٹ نے بھی ایک بیان میں قومی دن پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔ پارٹی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہلمت پورہ میں شہید ہونے والے پانچ کشمیری نوجوانوں کو بھی شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے سرپرست فضل الحق قریشی اور چیئرمین محمد مصدق عادل نے بھی ایک بیان میں پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے مملکت خداد داد کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی ہے ۔ انہوں نے ممتاز آزادی پسند رہنما عبدالمجید ڈار کو انکے 15ویںیوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔ حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر ،امتیاز احمد ریشی ،غلام نبی وار اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے بھی سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میںیوم پاکستان پر حکومت پاکستان اور عوام کومبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی۔دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اسلام آ باد میں جاری ایک بیان میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے ان لاتعداد شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوںنے جنوبی ایشیا کے کروڑوں مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں جمع ہو کر قیا م پاکستان کے لیے جو لازوال قربانیاں دیں وہ جو ناقابل فراموش ہیں۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ 23مارچ 1940کی قرارداد ایک منفرد جمہوری اقدام تھا جس کے نتیجے میںمحض سات برس کی قلیل مدت میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ پاکستان کو اسوقت علاقائی اور عالمی سطح پر بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے اور یہ ہرپاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت خداد داد کی سلامتی و استحکام اور اسے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق ایک جمہوری اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دن رات ایک کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.