متنازعہ بیانات ; نواز شریف کو جلسوں میں معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 مارچ 2018 13:57
(جاری ہے)
نواز شریف نے ہندو اقلیت کی ایک تقریب میں اسلام سے متعلق ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ رحمان اور بھگوان ایک ہی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے حلف نامے میں ختم نبوت کی ترمیم بھی ان کی وزارت عظمیٰ میں پیش کی گئی جو بعد میں غلطی کہہ کر واپس لے لی گئی۔
اور اس پر وفاقی وزیر قانون کا استعفیٰ بھی لیا گیا۔ حکومتی جماعت کے کچھ پارلیمنٹیرینز پارٹی کو انہی معاملات کی وجہ سے چھوڑ چکے ہیں اور مزید الیکشن سے قبل چھوڑ جائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں جوتا پھینکنے والے دو مرکزی ملزمان نے سول خفیہ ادار کی تفتیش میں نواز شریف کے ہندو اقلیت کی تقریب میں متنازعہ بیان اور ختم نبوت قانون میں ترمیم کو جوتا پھینکنے کی بڑی وجہ بتایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومتی جماعت کے جن پارلیمنٹیرینز نے اپنے استعفے روک لیے تھے عین ممکن ہے کہ وہ الیکشن سے قبل اپنے استعفے دے کر پارٹی کو خیرباد کہہ دیں۔ ان میں سے کئی اُمیدوار پاکستان تحریک انصفا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جبکہ کچھ اُمیدوارآزاد حیثیت میں بھی 2018ء کا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے مذہبی ووٹ بنک کو شمالی اور جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سول خفیہ ادارے کی رپورٹ کے دوسرے حصے میں حکومتی جماعت کو ملکی اداروں، عدلیہ اور فوج کے خلاف بیانات نہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا بیانیہ عوام میں کہیں بھی پذیرائی نہیں رکھتا، خصوصی طور پر شمالی اور وسطی پنجاب میں اس بیانیے سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ شمالی پنجاب سے فوج میں افسر سے لے کر سپاہی بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں بھی فوج کی ایک بڑی تعداد اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان کے رشتہ دار اور قریبی عزیز اور ان سے جُڑے تمام لوگ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے فوج پر لفظی حملوں اور تنقیدی بیانات سے سخت ناراض ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.