قیام پاکستان کے بعد آدھا عرصہ آمریت کی نذر ہو گیا افسوس آج پھر بعض سیاستدان طالع آزمائوں کو دعوتیں دے رہے ہیں ‘پروفیسر ساجد میر
بعض سیاستدان جمہوری لحاظ سے ابھی تک نابالغ ہیں ‘ماورائے آئین سوچ یا منصوبہ بندی کی حمایت کرنا آئین کی بے توقیری کرنے کے مترادف ہے‘ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 23 مارچ 2018 17:56
(جاری ہے)
قائدین کو یوم پاکستان کے موقع پر روایتی تجدید عہد سے آگے نکل کر اسلامی فلاحی جمہوری پاکستان کیلئے انفرادی اور اجتماعی ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوری اقدار کے فروغ‘ آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی عملداری کی مثالی صورتحال کا جوخواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا ہم اسے عملی تعبیر ابھی تک نہیں مل سکی ۔جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز شکست خوردگی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ادوار میں بھی جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا اور نہ ہی وہ مضبوط رہی بلکہ جمہوریت سے وابستہ اداروں کے ہاتھوں ہی جمہوریت خطرات میں گھری نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی بھی اسلام اور جمہوریت کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے اپنے مستقبل کی فکر کرنا ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔ پروفیسر ساجد میرنے مزید کہا کہ سب اداروں کے اوپر ایک آئین ہے۔ سب کو آئین کے دائرے کے اندر رہنا ہے۔ آئین کی خالق پارلیمان ہے۔ قانون سازی کا اختیار بھی اسی کے پاس ہے جبکہ سپریم کورٹ کو آئین کے تحت قانون کی تشریح کا اختیار حاصل ہے۔ کسی بھی ادارہ کاآئین سے ماورا اپنے اختیارات میں توسیع کر لینا آئین شکنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معروضی حالات میں اداروں کے درمیان تصادم نیک شگون نہیں ۔ ہمیں مل بیٹھ کر ملک کو درپیش مشکل حالات سے نکالنا ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.