کراچی،رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد، ملکی سلامتی اور شہداکے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی گئی

جمعہ 23 مارچ 2018 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ترجمان رینجرز کے مطابق تقریب میں سینئررینجرز افسران اور جوانوں نے شرکت کی ، تقریب میں ملک کی سلامتی اورشہداکیبلند درجات کی دعا کی گئی اور آخر میں ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید نے مقام شہداء پرپھول چڑھائے۔