زندگی کی اہمیت بتانے کے لیے موت کی تھیم پر بنائے گئے ڈیتھ کیفے کھل گیا
امین اکبر جمعہ 23 مارچ 2018 23:55
دنیا میں اکثر افراد مزاحیہ خیالات یا تھیمز پر مشمتمل کیفے بناتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ وہاں آئیں۔ یہی سوچ کر بلیوں کا کیفے ، ٹوائلٹ کا کیفے، خواتین کا کیفے اور دیگر بہت سے خیالات کے ساتھ کیفے شروع ہوئے ہیں۔ تاہم تھائی لینڈ میں جو کیفے کھلا ہے، وہ صارفین کو زندگی کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہتا ہے لیکن اس کیفے نے زندگی کی اہمیت بتانے کے لیے موت کی تھیم کو اپنایا ہے۔
تھائی لینڈ می کا کیفے دی کڈ مائی ڈیتھ نامی کیفے لوگوں کی توجہ بڑے عجیب انداز میں اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ اپنے نام کے مطابق اس کیفےکا ماحول موت سے متعلق تمام کیفیات اور کفن دفن کے مراحل کو نمایاں کرتا ہے۔
تھائی لینڈ کا یہ کیفے بالکل کسی کی موت پر تعزیتی تقریب کا سا سماں پیش کرتا ہے۔
(جاری ہے)
موت کی علامت سیاہ رنگ نمایاں ہے لیکن اس سے زیادہ غمزدہ کرنے والی چیزیں بھی یہاں موجود ہیں۔
پھولوں کی سجاوٹ کے طور پر تعزیتی پھولوں کے ہار موجود ہیں۔ کیفے کے مینیو میں اشیاء کے نام "عمر", "تکلیف", "بیماری", اور "موت" جیسے رکھے گئے ہیں اور ان اشیاء کی تصاویر بار کی دیوار پر ایسے لگائی گئی ہیں جیسے کسی مرنے والے کی تصاویر اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے وقت سامنے رکھی جاتی ہیں۔ یہاں تک کہ بار میں آنے والے افراد معمولی فیس دے کر وہاں موجود تابوت میں لیٹ بھی سکتے ہیں۔ نہ صرف اتنا بلکہ آپ کو مزید موت کے احساسات سے روشناس کرانے کے لیے جگہ جگہ پرتاثیر جملے تحریر ہیں جیسے "کیا آپ اس بات کے لیے تیار ہیں کہ آپ آج رات سوئیں لیکن کبھی دوبارہ نہ اٹھنے کے لیے؟"مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.