ریحام خان کا برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 مارچ 2018 11:08

ریحام خان کا برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 مارچ 2018ء) : برمنگھم میں نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ کا بیانیہ زور پکڑ رہا ہے۔ اپنی کتاب سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری کتاب حتمی مراحل سے گزر رہی ہے، کتاب دسمبر میں ہی مکمل ہو گئی تھی ، عنقریب ہی سامنے آ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری یہ کتاب الیکشن میں ووٹرز کو بہت فائدہ دے دگی۔

(جاری ہے)

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے اپنا بیانیہ بنایا ہے، جس کو بہت مقبولیت حاصل ہو رہی ہے،لوگ اس بیانیے کو بہت پسند بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے حال ہی میںجو انٹرویوز آئے ہیں مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی سیاست میں اچھا اضافہ ہوا ہے۔ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے الیکشن میں آںے یا ایم این اے بننے سے کیا فرق پڑے گا ؟ فرق تو تب پڑے گا جب ہم پارلیمنٹیرینز اس قسم کے لائیں جو نہ کسی کی بیٹی ہو نہ کسی کا بیٹا ہو،اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی نمائندگی ہمیشہ بہتر رہی ہے۔ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :