ٹی بی ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے حوالہ سے خصوصی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 24 مارچ 2018 14:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) ٹی بی ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے زیراہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر طہماس خان نے کی جبکہ تقریب میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں طارق سلطان، جان عالم، پروفیسر یحیٰی خالد، خان افسر خان، خان گل، ارشد سواتی، شعیب خان اور ڈاکٹر ممتاز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر طہماس خان نے کہا کہ ٹی بی ایسوسی ایشن ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج معالجہ کر رہی ہے، ٹی بی کے مرض پر قابو پانے میں ٹی بی ایسوسی ایشن کا انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایسوسی ایشن اپنے وسائل سے نہ صرف ٹی بی کے مریضوں بلکہ عام مریضوں کو بھی علاج معالجہ کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی بی کے مرض پر قابو پانے کیلئے معاشرہ کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنے حصہ کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :