پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کس شہر سے ہو گی، نجم سیٹھی نے اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 24 مارچ 2018 22:53

پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کس شہر سے ہو گی، نجم سیٹھی نے اشارہ دے دیا
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24مارچ2018 ء): پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کس شہر سے ہو گی، نجم سیٹھی نے اشارہ دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ چھٹی ٹیم کی شہرت بننے دیں پھر ساتویں ٹیم لائیں گے ، فاٹا،گلگت ،فیصل آباد اور سیالکوٹ بھی لائن میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اب نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک برانڈ بن چکی ہے۔یہ لیگ نہ صرف پاکستان کے لیے ٹیلنٹ فیکٹری ثابت ہوئی ہے بلکہ اسی کے سبب بین الاقوامی کرکٹ نے ایک دہائی بعد پاکستان کا رخ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں 5 ٹیموں کے ساتھ لیگ کے میچز کروائے گئے تھے مگر پی ایس ایل 3 میں ملتان سلطانز کے نام سے ایک اور ٹیم متعارف کروائی گئی ہے لیکن یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کس شہر سے ہو گی، نجم سیٹھی نے اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی قیمت میں 55کروڑکےقریب پیسےملے۔چھٹی ٹیم کی شہرت بننے دیں پھر ساتویں ٹیم لائیں گے۔انکا کہنا تھا کہ ملتان،فیصل آباداورسیالکوٹ کےلیےپیش کش کی تھی لیکن ہم نے ملتان کو منتخب کیا ۔لیکن یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔فاٹا،گلگت ،فیصل آباد اور سیالکوٹ بھی لائن میں ہیں اگلی ٹیم ان میں سے ہو گی۔