یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر خانزادی فاطمہ خٹک نے رائل سوسائٹی آف کیمسٹری فیلو شپ کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کر لیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 23:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان کی یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر خانزادی فاطمہ خٹک نے رائل سوسائٹی آف کیمسٹری فیلو شپ(ایف آر ایس سی)کا اعلی ترین ایوارڈ حاصل کر لیا، رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے صدر دفتر برلنگٹن ہائوس لندن میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ہفتہ کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے صدر سر جان ہولمین نے پروفیسر خانزادی خٹک کو ایوارڈ دیا۔

(جاری ہے)

رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کے صدر سر جان ہولمین نے پروفیسر خانزادی خٹک کو اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی پروفیسر خانزادی خٹک کو اعلیٰ ترین ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ پروفیسر خانزادی خٹک اپنے حالیہ منصب سے قبل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں20سال سے زائد عرصہ تک مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔اس کے علاوہ عبدالولی خان یونیورسٹی میں فیکلٹی آف سائنسز کی ڈین بھی رہ چکی ہیں۔